فیروزوالا : ڈکیتی چوری کی وارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی، سامان سے محروم
فیروزوالا (نامہ نگار ) جی ٹی روڈ کی آبادی جلال ٹائون کے قریب ڈاکوئوں نے عدیل یسین کو لوٹ لیا، ڈاکو 55 ہزار روپے کی رقم موبائل چھین کر لے گئے ، تھانہ فیکٹری ایریا میںڈاکوئوں نے ملز میں داخل ہو کر لاکھوں کی تاریں دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے ملز مالک رحمت نے واقعہ کی اطلاع پولیس کو دے دی نامعلوم افراد نے کوٹ عبدالمالک اور مرید کے میں دو موٹرسائیکلیں چوری کر لی۔پولیس نے مقدمات درج کر لیے ہیں ۔