پولیس فیملی گالا آج ریس کورس پارک میں ہوگا
لاہور (نامہ نگار) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایت پر لاہور پولیس کے افسران و اہلکاروں کے اہلخانہ کی سیروتفریح کیلئے فیملی گالا کرانے کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ فیملی گالا کا انعقاد آج 10 مارچ کو ریس کورس پارک میں صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک ہوگا۔فیملی گالا میںپولیس افسران واہلکاروں کے بچے سیروتفریح میں پلے ایریا، ہارس رائیڈنگ، پیٹ شو، میجک شواور فیس پینٹنگ کے علاوہ لکی ڈراز کے ذریعے قیمتی انعامات جیت سکیں گے۔ اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا کہ فیملی گالا فورس کا مورال بلند کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔