آتشزدگی کے 2 واقعات میں لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر
لاہور(نامہ نگار)شہر میں دو مختلف مقامات پر آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر تباہ ہو گیا۔ شاہدرہ کے علاقہ ونڈالہ روڈ پر پلاسٹک کی اشیاء بنانے والے کارخانے میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔ جس نے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر تباہ ہوگیا ۔گارڈن ٹاؤن کے علاقہ میںراجہ مارکیٹ کے قریب احمد بلاک میں ایک کار میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی ۔جس سے کار جزوی طور پر جل گئی، ریسکیو ٹیموں نے آتشزدگی کے دونوں واقعات پر قابو پالیاہے۔