سپریم کورٹ نے عائشہ گلالئی کیخلاف عمران کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی
اسلام آباد ( نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے عائشہ گلالئی کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ہے ، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کیس کی سماعت 15مارچ کو سپریم کورٹ پرنسپل بلڈنگ اسلام آباد میں کرے گا ، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے الیکشن کمشن کے فیصلے خلاف عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کی تھی ، الیکشن کمشن نے عائشہ گلالئی کی رکنیت معطل کرنے کی عمران خان کی درخواست خارج کردی تھی ۔ عمران خان نے گلالئی کے متنازعہ بیانات ، پارٹی پالیسی ،کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف پر الیکشن کمشن میں درخواست کی تھی کہ عائشہ گلالئی کی رکنیت ممبر قومی اسمبلی ختم کی جائے ۔