سی پیک پاکستان اور خطے کی ترقی میں مثبت کردار ادا کرے گا: چینی سفیر
اسلام آباد (آن لائن) بزنس کمیونٹی سی پیک کے تحت سپیشل اکنامک زونز میں چین کے ا ہم منصبوں کے ساتھ جوائنٹ وینچرز قائم کرنے پر توجہ دے، فیڈریشن اور متعلقہ چیمبرز کی تجاویز پر بزنس کمیونٹی کو ایک سال کا ملٹی پل ویزا دیں گے،پاکستان میں تعینات چین کے سفیر یائو جنگ نے کہا کہ سی پیک پاکستان اور چین کیلئے فائدہ مند ثابت ہو گا اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا کیونکہ یہ منصوبہ نہ صرف پاکستان کو طویل المدتی ترقی کی راہ پر گامزن کرے گا بلکہ خطے کی ترقی میں بھی مثبت کردار ادا کرے گا ۔سپیشل اکنامک زونز پر ہم اکیلے کام نہیں کریں گے ہم 80فیصدبرآمدات یہیں سے چاہتے ہیں ۔ہم فیڈریشن اور متعلقہ چیمبرز کی تجاویز پر بزنس کمیونٹی کو ایک سال کا ملٹی پل ویزا دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایف پی سی سی آئی کیپٹل آفس کے دورہ کے موقع پر بزنس کمیونٹی سے میٹنگ کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کو اپنا بہترین اور قابل اعتماد دوست سمجھتا ہے اور پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط دیکھنا چاہتا ہے کیونکہ مضبوط پاکستان چین اور خطے کے بہتر مفاد میں ہے ۔ چھ راہداری منصوبوں میں سے سی پیک سب سے تیزی سے ترقی کر رہا ہے سی پیک پاکستان کے توانائی مسئلے کو حل کرے گا اور سڑکوں و ریلوے نظام کا نیٹ ورک قائم کرنے سے پاکستان کی اقتصادی ترقی کو مزید بہتر کرے گا ۔صدر ایف پی سی سی آئی غضنفر بلور نے کہا کہ پاکستان کی چائنا کے ساتھ سٹرٹیجک پارٹنرشپ جو اعلی پائے کے یقین اور مفادات کی عامیت پر مشتمل ہے اب نئی بلندیوں پر پہنچ گئی ہے۔