جعلی مقا بلوں کا ازخود نوٹس، آئی جی پنجاب نے چیف جسٹس کو ڈیڑھ گھنٹے کی بریفنگ دی: ذرائع
لاہور(وقائع نگار خصوصی) سپریم کورٹ میں جعلی پولیس مقابلوں کے از خود کیس کی سماعت لاہور رجسٹری میں ہوئی۔ آئی جی پنجاب عارف نواز خان نے بند کمرے کی سماعت میں پولیس مقابلوں کی رپورٹ پیش کر دی۔ آئی جی پنجاب کے ساتھ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی رائے طاہر، ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن ابوبکر خدا بخش بھی پیش ہوئے۔ عدالتی ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب، پولیس کے اعلیٰ افسروں کے ساتھ بند کمرے میں ڈیڑھ گھنٹے تک چیف جسٹس کو جعلی پولیس مقابلوں کے حوالے سے بریفنگ دیتے رہے۔