عمران اسماعیل تحریک انصاف کراچی کی سیاسی رابطہ کمیٹی کے کوآرڈی نیٹر مقرر
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)چیئرمین پی ٹی آئی نے پارٹی کے سینئر رہنما عمران اسماعیل کو کراچی کی سیاسی رابطہ کمیٹی کا کوآڑڈینیٹر مقرر کردیا ہے، باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق عمران اسماعیل کراچی سے تحریک انصاف میں شمولیت کی خواہاں شخصیات کی چیئرمین سے ملاقاتوں کی تفصیلات طے کریں گے۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم میں اختلافات اور پی ایس پی کو کراچی میں پزیرائی نہ ملنے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی ایک بار پھر کراچی کی سیاست میں فعال ہوگئے ہیں ، چند روز قبل دورہ کراچی کے موقع پر انہوں نے آئندہ الیکشن کراچی سے لڑنے کا بھی اعلان کیا تھا ۔