طاہر مشہدی کو 15سا ل بعد ایم کیو ایم میں نقائص نظر آئے، عتیق شیخ
اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی) ایم کیو ایم کے سینیٹر عتیق شیخ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے ابھی تک چیئرمین سینیٹ کے لئے کسی پارٹی کی حمایت کا اعلان نہیں کیا۔ جمعہ کو صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے تمام سیاسی جماعتیں دوسری سیاسی جماعتوں سے رابطے کرتی رہتی ہیں ۔ سینیٹر مشہدی کو پندرہ سال کے بعد یاد آیا ہے کہ پارٹی میں نقائص ہیں ۔ چئیرمین سینیٹ کی حمایت کا فیصلہ کل تک پارٹی قیادت کر دے گی۔ انہوں نے کہاکہ کہ رضا ربانی نے اپنے تین سالہ دور میں بطور چئیرمین سینیٹ بہت اچھے طریقے سے چلایا ہے امید ہے آنے ولا چیئرمین ان کی روایات کو آگے بڑھائیں گے ۔