شامی مسلما نوں پر ظلم کے خلاف مظاہرہ ، نظام مصطفی پا رٹی کا احتجاج
کراچی(نیو ز ر پو رٹر) نظام مصطفی پا رٹی کے زیر اہتما م شامی مسلما نوں پر بد ترین ظلم و بر بر یت ، معصوم بچوں اور عورتوں کی نسل کشی ، شام کی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے معروف عالم دین علا مہ ڈاکٹر کوکب نورانی اوکا ڑوی اور نظام مصطفی پا رٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر حا جی محمد حنیف طیب کی قیادت میں احتجا جی مظاہرہ گلزار حبیب مسجد ، سو لجر با زار میں کیا گیا ۔ جس میں مو لا نا نسیم احمد صدیقی ، شبیر احمد قاضی، مو لانا عاشق حسین سعیدی ، مو لا نا شاہدین اشرفی ، پیر زادہ غلا م حسین چشتی ، سید ارشد عقیل ، نفیس قادری ، سید شفیع قادری ، امین آدم جی ، انیس محمد شاہ بھی مو جو د تھے ۔ علا مہ کو کب نورانی اوکا ڑوی نے کہا کہ شام میں درندگی اور سفاکیت نے انسا نیت کو شر ما دیا ہے ۔عالمی دہشت گردی نے دنیا کو غیر محفو ظ بنا دیا ہے ، جس کا نشانہ بالخصوص عالم اسلا م ہے ۔اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے علمبر دار اداروں کی اس دہشت گردی پر خا موشی بھی دہشت گردی کی حما یت کے مترادف ہے ۔انہو ں نے کہا کہ اسلا می دنیا 58 مما لک اور قر یباًدو ارب مسلما ن عرب وعجم کی جغرافیا ئی تقسیم میں قید ہو کر ر ہ گئے ہیں ۔ امت مسلمہ کو اپنے تحفظ اور آزادی کیلئے متحد و منظم ہو کر اپنی طاقت و قوت کا بھر پور مظاہرہ کرنا ہو گا ۔ڈاکٹر حا جی حنیف طیب نے کہا کہ شام کو ملیا میٹ کیا جا رہا ہے ، اسلا می شعائر کو مٹانے کی نا کا م کو شش کی جارہی ہے ، انبیاء کرام صحا بہ کرام ، بزردگان دین اور اولیا ء کرام مزارت منہدم کئے جا رہے ہیں ، مساجد اور مدارس زمین بوس ، ہوچکے ہیں ، مسلما ن بچے مر د اور عورتیں خوراک و ادویات ، صحت و علا ج کی سہولتوں سے محروم ہو چکے ہیں ، پینے کا پانی نا یا ب ہے لو گ پانی کی جگہ لہو سے پیا س بجھا رہے ہیں روسی ، امریکی ، اسرائیلی بمباری نے اسلا می ریا ست کو دنیا سے کا ٹ کر رکھ دیا ہے ، طبی سہو لت فراہم کر نے والے زخمیوں کی پہنچ سے دور ہیں ۔اقوام عالم بالخصوص مسلم دنیا کی بے حسی قابل افسوس اور شر منا ک ہے ۔حکو مت پاکستان بھی آل پا رٹیز کانفرنس کا سربراہی اجلا س بلائیں تاکہ سوئے ہوئے عالمی ضمیر کو جگا یا جا سکیں ۔