بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ کے باعث پاکستان کا وقار بلند ہوا، تجزیہ کار
بیجنگ(آئی این پی)چین کے تجویز کردہ منصوبے بیلٹ اینڈ روڈ کی بھرپور مدد کرنے سے دنیا بھر میں پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے۔جس کی واضح مثال یہ ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے حالیہ دورہ نیپال کے دوران وہ واحد اعلیٰ سطح کی غیر ملکی شخصیت تھے۔جن کا نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی نے بزات خود استقبال کیا۔پاکستانی وزیراعظم سمیت کئی غیر ملکی اعلیٰ شخصیات نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے نیپال پہنچے تھے۔نیپالی وزیراعظم عام طورپر حلف اٹھانے کے بعد پہلا دورہ بھارت کا کرتے ہیں۔لیکن اس بار نیپال کے وزیراعظم نے حلف برداری کے بعد پاکستان کے وزیراعظم کے ساتھ خصوصی ملاقات کی۔ جو دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون کے استحکام کی علامت بھی ہوسکتی ہے۔ اگرچے پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبے کو سکیورٹی کے کئی مسائل درپیش ہیں،لیکن گوادر کی بندرگاہ سے چینی سامان کی پہلی کھیپ کی روانگی ایک حقیقت بن چکی ہے سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا انتہائی اہم منصوبہ ہے۔ جس میںپاکستان کو چین اور مغرب کے درمیان تجارت کے لیے اہم حیثیت حاصل ہوگئی ہے۔