ترکی نے عفرین کے اہم شہر کا کنٹرول حاصل کر لیا
دمشق (اے پی پی) شامی علاقے عفرین میں فوجی کارروائی میں مصروف ترک فورسز نے شامی علاقے عفرین کے ایک اہم شہر جندیرس کا کنٹرول حاصل کر لیا جسے کْرد فورسز کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق شامی حالات پر نظر رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کی جانب سے جاری بیان میںکہا گیا کہ ترک فورسز کی بھاری بمباری کے بعد جندیرس ترک اور فورسز اور فری سریئن آرمی کے جنگجوؤں کے قبضے میں آ گیا ہے۔ ترک نیوز ایجنسی انادولو کی رپورٹ میں کہا گیا کہ شدید لڑائی کے باعث جندیرس کے انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔