جرمنی: 100 مصری شہریوں کو ملک بدر کر دیا
برلن مارچ (اے پی پی) جرمن حکومت نے ضروری دستاویزات پاس نہ ہونے پر100 مصری شہریوں کو ملک بدر کر دیا۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق بیدخل کئے جانے والے مصری شہری قاہرہ پہنچ گئے ہیں۔ انہیں جرمن شہر فرینکفرٹ سے ایک خصوصی پرواز کے ذریعے روانہ کیا گیا۔ ان مصری شہریوں کی واپسی یقینی بنانے کے لئے ہوائی جہاز پر پچاس جرمن پولیس اہلکار بھی سوار تھے۔ جرمنی سے مصری باشندوں کی ملک بدری کی یہ پہلی خصوصی پرواز تھی جبکہ اٹلی کی حکومت ماضی میں بھی مصری شہریوں کو واپس روانہ کرتی رہی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے جرمن حکومت کے اس فیصلے پر تنقید کی ہے۔ جرمنی کے اس فیصلے کو امیگریشن پالیسی میں واضح تبدیلی کا اشارہ خیال کیا گیا ہے۔