گیس سٹیشن پرکا م کرنے والی پہلی سعودی خاتون انٹرنیٹ پر توجہ کا مرکز بن گئی
ریاض (اے این این)سعودی عرب کے ایک گیس سٹیشن پر کام کرنے والی خاتون ان دنوں انٹرنیٹ پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔43سالہ مروت بخاری پہلی سعودی خاتون ہیں جو گیس سٹیشن پر کام کرتی ہیں ۔خاتون 4بچوں کی ماں ہیں جنہیں کچھ عرصہ قبل ہی گیس سٹیشن پر سپروائزر کے طور پر ترقی دی گئی تھی جبکہ یہ نقاب میں ہونے کے باوجود بھی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیتی ہیں۔