نوازشریف کی بہاولپور آمد پر جماعت اسلامی اور تحریک صوبہ بحالی کا احتجاجی مظاہرہ
بہاول پور (نامہ نگار) سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی بہاول پور آمد پر جماعت اسلامی اور تحریک صوبہ بہاول پور کا احتجاجی مظاہرہ ،احتجاجی مظاہرے میںاپنا وعدہ پورا کرو ہمارا صوبہ بہاول پور بحال کرو کے نعرے ۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی سید وسیم اختر کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے بہاول پور کے عوام کو دھوکہ دیا ہے 2013 ء کے الیکشن میں بہاول پور صوبہ بحالی کا وعدہ کرکے ووٹ لیا مگر پانچ سال گزر جانے کے باوجود بہاول پور صوبہ کو بحال نہیں کیا انہوں نے کہا کہ ان پانچ سالوں کے دوران میں نے آٹھ دفعہ قرارداد پیش کی کہ صوبہ بہاول پور کی بحالی کے حوالے سے منظور کی گئی پنجاب اسمبلی کی قرارداد پر عملدرآمد کرتے ہوئے بہاول پور صوبہ کو بحال کیا جائے مگر قرارداد کو اسمبلی کے فورم پر پیش ہی نہیں کرنے دیا بہاول پور کے عوام تخت لاہور کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی لہٰذا مسلم لیگ ن الیکشن سے قبل بہاول پور صوبہ کو بحال کرنے کا اعلان کرے، احتجاجی مظاہرے سے تحریک صوبہ بہاول پور کے چیئر مین جام حضور بخش ،امیر جماعت اسلامی بہاول پور سید ذیشان اختر،نصراللہ ناصر اور تحریک صوبہ بحالی کے رہنما اکرم انصاری نے بھی خطاب کیا ۔