ایودھیا تنازعہ: جذبات بھڑکانے پر بھارتی مذہبی رہنما شری روی شنکر کیخلاف مقدمہ درج
حیدرآباد(آئی این پی)ایودھیا تنازع پرشعلہ بیانی کرنیوالے بھارتی مذہبی رہنما شری شری کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آرٹ آف لیونگ کے ڈائریکٹر شری شری روی شنکر کے خلاف مبینہ طور پر مذہبی جذبات بھڑکانے کے الزام میں پولیس نے کیس درج کرلیا ہے ۔ان پر ایودھیا معاملے پر بھڑکاوبیان دینے اورمسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔