افتخار چوہدری کو بلٹ پروف گاڑی دینے کی درخواست مسترد
اسلام آباد (وقائع نگار)سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چودھری کو بلٹ پروف گاڑی فراہم کرنے کی درخواست مسترد کر د ی گئی لاہور ہائی کورٹ بار کے سابق صدر شیخ احسن الدین ایڈووکیٹ نے افتخار محمد چودھری کو بلٹ پروف گاڑی فراہم کرنے سے متعلق پٹیشن دائر کی تھی ۔ ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ نے بلٹ پروف گاڑی دینے کے سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا۔درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے فیصلہ سنا یا ۔ عدالت نے تمام فریقین کو سن کر دوبارہ فیصلہ کرنے کے لیے کیس سنگل بنچ کو واپس بھجوایا تھا۔عدالت نے قرار دیا کہ افتخار چودھری بھی صرف ججز پینشن آرڈر کے تحت ملنے والی مراعات کے حقدار ہیں۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے دوبارہ کیس سننے سے معذرت کی تھی جس پر معاملہ نئے بینچ کو بھجوایا گیا۔جسٹس محسن اختر کیانی نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر رکھا تھا جو آج سنایا گیا۔