پرانی انارکلی: ایک کروڑ 40 لاکھ کی نقدی، ڈائمنڈ جیولری چوری، کامونکے: مزاحمت پر نوجوان زخمی
لاہور+ کامونکے(نامہ نگاران) شہرکے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوںاور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا، مزاحمت کرنے پر موٹرسائیکل سوار نوجوان کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے شا ہد رہ میںصا دق کے گھرگھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 8لاکھ روپے،ٹا ئو ن شپ کے علاقے میںاخلا ق کے گھر سے 5لاکھ روپے،قا ئد اعظم انڈ سٹر یل ایر یا میںفا روق کے گھر سے3لا کھ روپے ، ما نگا منڈ ی کے علا قہ میںعر فا ن کے گھرسے2لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان،مزنگ کے علا قہ سے نعیم اور اس کی فیملی سے3لا کھ روپے مالیت ،کوٹ لکھپت کے علاقہ میں ادریس اور اس کی فیملی سے2لاکھ روپے مالیت،مسلم ٹا ئو ن میںاختر کی فیملی سے80ہز ارروپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اورموبائل فون لوٹ لیا پرانی انار کلی دھوبی منڈی میں واقع علی احمد کے کارخانے سے چور ایک کروڑ چالیس لاکھ کی نقدی اور ڈائمنڈ جیولری چوری کرکے لے گئے اور مغل پورہ ملٹری بیرکس کے رہائشی اخلاق کے گھر تین ڈاکو گھس آئے اور اہلخانہ کو یرغمال بناکر 8 لاکھ مالیت کی نقدی زیورات لوٹ کر لے گئے۔ ڈاکوؤں نے شہر کے مختلف علاقوں میں راہزنی کی 6وارداتوں میں شہریوں سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ لئے ہیں۔چوروں نے ہنجر وال سے فر ید،غا زی آ با د سے ند یم کی گاڑیاں جبکہ شاہدرہ ٹائون سے ڈاکٹر ارشد رشید، لاری اڈہ سے بشیر ،گا رڈن ٹا ئو ن سے جہا نز یب،مستی گیٹ سے اعظم، بھاٹی گیٹ سے شا ہد،اچھر ہ سے طا ہر،گڑھی شاہو سے طور کی موٹرسائیکلیں چوری کر لیں۔