نیب کا خوف‘ اعلیٰ افسروں نے دفاتر میں بیٹھنا کم کر دیا‘ بعض عمرہ پر جانا شروع
لاہور (سپیشل رپورٹر) نیب کی جانب سے مختلف محکموں کے کیسوں کی انکوائریوں کے بعد اعلیٰ افسروں نے اپنے دفاتر میں کم سے کم بیٹھنا شروع کر دیا جبکہ بعض افسروں نے اگلے دو ماہ میں پریشر سے بچنے کیلئے عمرے کیلئے جانا شروع کر دیا ہے۔ اس بارے میں محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن کے ذرائع کے مطابق پچھلے ایک ہفتے کے دوران ان کو 22 افسران کی عمرے پر جانے کی چھٹی لینے کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔