چیئرمین سینیٹ کیلئے کسی صورت پی پی، مسلم لیگ ن کو ووٹ نہیں دینگے: عمران
اسلام آباد( وقائع نگا ر خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں پیپلز پارٹی کو ووٹ نہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فاٹا والوں نے بہت قربانیاں دی ہیں، بلوچستان اورفاٹا احساس محرومی کا شکار ہیں، اس لیے چیئرمین سینیٹ بلوچستان اور فاٹا سے ڈپٹی چیئرمین ہونا چاہیے، امید ہے پیپلزپارٹی بھی اس کی حمایت کریگی،ہمارے سینیٹرز پیپلزپارٹی کو ووٹ نہیں دینا چاہتے، اب ان دونوں جماعتوں کو قربانی دینا چاہیے۔ جمعہ کوتحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد شیریں مزاری اور فواد چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے چیئرمین سینیٹ کے لیے بلوچستان اور ڈپٹی چیئرمین کے لیے فاٹا اراکین کی حمایت کا اعلان کیا۔عمران خان نے کہا کہ فاٹا والوں نے بہت قربانیاں دی ہیں، بلوچستان اورفاٹا کئی چند سالوں سے احساس محرومی کا شکار ہیں، اس لیے چیئرمین سینیٹ بلوچستان اور فاٹا سے ڈپٹی چیئرمین ہونا چاہیے، یہ ان کی قربانیوں کا اعتراف ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے چیئرمین اور فاٹا سے ڈپٹی چیئرمین شپ پر ہماری کور کمیٹی کا اتفاق ہے، امید ہے پیپلزپارٹی بھی اس کی حمایت کرے گی۔انہوں نے کہا تحریک انصاف کے ارکان پیپلزپارٹی یا (ن)لیگ کو ووٹ نہیں دے گی، ہمارے سینیٹرز پیپلزپارٹی کو ووٹ نہیں دینا چاہتے، اب ان دونوں جماعتوں کو قربانی دینا چاہیے، یہ دونوں جماعتیں پاور میں رہیں اور ان کے دور میں احساس محرومی بڑھا ہے۔عمران خان نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا چیئرمین سینیٹ اس لیے بھی نہیں چاہتے کہ اگر ان کا چیئرمین بن جاتا ہے تو پاکستان کو نقصان ہوگا، یہ اپنے خاندان کو بچانے کے لیے کوئی قانون پاس نہ کردیں، ان لوگوں نے ایک مجرم کو پارٹی کا صدر بھی بنایا ہے عمران خان نے کہا ہے کہفاٹا اور بلوچستان میں کئی سالوں سے احساس محرومی ہے ہمارے پارٹی نے ان علاقوں سے جو سینیٹرز آئے ہیں ان پر دبائو ڈالیں کہ وہ بلوچستان سے چیئرمین سینٹ اور فاٹا سے ڈپٹی چیئرمین منتخب کریں پیپلز پارٹی اور ن لیگ ہی پاور رہی ہیںلیکن ہم فاٹا اور بلوچستان کو ان کا حق دیں مجھے توقع ہے کہ پیپلز پارٹی بھی اس میں ہمارا ساتھ دے گی پرویز خٹک فاٹا اور بلوچستان کے نئے سینیٹروں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں عمران خان نے کہا کہ فاٹا نے پاکستان کیلئے بہت قربانیاں دی ہیں فاٹا کی قربانیوں کا جواب عہدہ دے کر دینا چاہئے اس لئے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کوع بھی بلوچستان اور فاٹا کیلئے قربانی دینی چاہئے تحریک انصاف چیئرمین سینٹ اور ڈپٹی چیئرمین کے الیکشن میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ نہیں دے گی ن لیگ کا چیئرمین سینٹ بن گیا تو یہ بڑا نقصان ہوگان لیگ ایک آدمی کی کرپشن بچانے کیلئے قانون سازی کر سکتی ہے چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف کوئی کام نہیں کرتے لیکن اقامہ پر ماہانہ16 لاکھ روپے تنخواہ لیتے ہیں وہ اس کے ذریعے باہر کا مفاد دیکھ رہے ہیں اور باہر کی دولت سے منی لانڈرنگ کر رہے ہیں کیا کبھی یہ ہوسکتا ہے کہ کسی اور ملک کا وزیر خارجہ اقامہ رکھے اور 16 لاکھ روپے تنخواہ لیتا ہو مجھے افسوس ہے کہ یہ طبقاتی انصاف ہے کوئی اور پکڑا جاتا تو فوراً اس کے خلاف کارروائی ہوتی انہوں نے کہا آصف زرداری سے ہاتھ ملانا ایسا ہی ہے جیسے میں اپنی21 سال کی جدوجہد چھوڑ دوں میں تو ساری جدوجہد ہی مافیا کے خلاف کر رہا ہوں علی جہانگیر صدیقی کو امریکہ میں سفیر لگانا مناسب نہیں ان کا کوئی تجربہ نہیں یہ تو بہت کم عمر ہیں جبکہ موجودہ حالات میں تو امریکہ میں بہت ہی تجربہ کار سفارتکار کو سفیر لگایا جانا چاہئے تھا لیکن ن لیگ کا ٹریک ریکارڈ ہی یہ ہے کہ اپنوں کوہی نوازنا ہیان کے پاس کوئی میرٹ نہیںوزیر اعظم نے اپنے بزنس پارٹنر کو سفیر لگادیا ہے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے بھی کہہ دیا ہے کہ پاکستان میں آج معیشت کا برا حال ہے لیکن وفاقی وزیر احسن اقبال کہہ رہے ہیں کہ معیشت ٹھیک ہے ۔
عمران خان