سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آج سینیٹرز کی دوہری شہریت‘ ایل ڈی اے سٹی سمیت مختلف کیسز کی سماعت ہوگی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آج سنے جانے والے مقدمات کی کاز لسٹ جاری کر دی گئی۔ سینیٹرز کی دوہری شہریت کے خلاف ازخود نوٹس کی سماعت ہوگی۔ چودھری سرور‘ نزہت صادق‘ سعدیہ عباسی اور ہارون اختر پیش ہونگے۔ چودھری سرور آج فل بنچ کے روبرو بیان حلفی جمع کرائیں گے۔ ایل ڈی اے اور پیراگون سٹی منصوبوں میں بے ضابطگیوں کے معاملے پر ازخود نوٹس کی سماعت بھی ہوگی۔ چیف جسٹس نے سعد رفیق اور ڈی جی ایل ڈی اے کو طلب کر رکھا ہے۔ ریڈ کریسنٹ اور نجی میڈیکل کالجز میں اضافی فیسوں کی وصولی کے معاملے پر ازخود نوٹس کی سماعت بھی ہوگی۔ غیرقانونی شادی ہالز کے خلاف ازخود نوٹس کی بھی سماعت ہوگی۔ ماحولیاتی آلودگی پر ازخود نوٹس کی سماعت بھی آج ہوگی۔
سپریم کورٹ سماعت