سوچی ہولو کاسٹ میوزیم کی جانب سے دیئے گئے سویلین ایوارڈ سے محروم
واشنگٹن (اے پی پی) روہنگیا مسلمانو ں کا مبینہ قتل عام روکنے کے لیے ناکافی اقدامات کے سبب امریکی ہولوکاسٹ میوزیم کی جانب سے میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی کو دیا گیا اعلیٰ ترین سویلین ایوارڈ واپس لیا جا رہا ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا میں دا ہولوکاسٹ میوزیم کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ آنگ سان سوچی کو2012ءمیں دیا جانے والا ایلی ویزل ایوارڈ ان سے واپس لیا جا رہا ہے۔ دوسری عالمی جنگ کے دوران یورپی شہریوں اور بالخصوص یہودیوں کے قتل عام کی روداد بیان کرنے والے اس عجائب گھر نے یہ فیصلہ میانمار کی راکھائن ریاست میں روہنگیا مسلم اقلیت کے خلاف جاری مبینہ مظالم کی روک تھام کے لئے عدم اقدامات کے تناظر میں لیا گیا۔
سوچی محروم