بدعنوانی اور سیاسی عدم استحکام کراچی کے کاروبار میں بڑی رکاوٹ: عالمی بینک
لندن(بی بی سی اردو) عالمی بینک نے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بدعنوانی کو کاروبار کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیا ہے۔ ایک جائزہ رپورٹ میں کرپشن کا دوسرے ممالک اور جنوبی ایشیا کے ساتھ تقابلی جائزہ لیا گیا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ کراچی میں بدعنوانی کاروبار کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ عالمی بینک نے حکومت سندھ کی درخواست پر جائزہ رپورٹ تیار کی ۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کرپشن اور سیاسی عدم استحکام صوبہ پنجاب اور خیبر پی کے کے شہروں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے تاہم دونوں صوبوں کے مقابلے میں بجلی کی صورتحال بہتر ہے۔ عالمی بینک کی رپورٹ میں 22 فیصد جواب دہندگان نے سیاسی عدم استحکام کو کاروبار کی راہ میں دوسری بڑی رکاروٹ قرار دیا، جبکہ بین الاقوامی طور پر یہ شرح سات فیصد ہے۔
عالمی بنک