ناسا نے عوام کو سورج پر جانے والے تحقیقی مشن میں شمولیت کی دعوت دیدی
واشنگٹن (اے پی پی) خلائی تحقیق کے امریکی ادارہ نیشنل ایروناٹکس اینڈ سپیس اینڈمنسٹریشن (ناسا) نے عوام کو سورج پر بھیجنے والے تحقیقی مشن پر جانے کی دعوت دی ہے اور کہا ہے کہ سورج پر جانے کے دنیا بھر سے خواہشمند افراد 27 اپریل تک ناسا کی ویب سائٹ پرآن لائن نام درج کرا سکتے ہیں۔ امریکی میڈیا نے ناسا کی ویب سائٹ پر جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ نیویارکر پروب مشن پر جانے کے خواہشمند تمام افراد کے نام 27 اپریل تک ایک مائیکرو چپ میں جمع کئے جائیں گے اور سورج کی طرف یہ ٹرپ اس سال گرمیوں میں روانہ کیا جائے گا اور کار کے برابر حجم کے سپیس کرافٹ کی رفتار 690000 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔
ناسا/ دعوت