47نو منتخب سینیٹرز کی کامیابی کے نوٹیفیکیشن جاری ، دہری شہریت پر 5 رک گئے
اسلام آبا د( آئی این پی ) الیکشن کمیشن نے 47نو منتخب سینیٹرز کی کامیابی کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے ، جبکہ دہری شہریت کے معاملے پر 5 نو منتخب سینیٹرز کی کامیابی کے نوٹی فکیشن روک دیئے گئے ،جن میں پنجاب سے نزہت صادق، ہارون اختر، چوہدری سرور، سعدیہ عباسی اور بلوچستان سے نومنتخب آزاد سینیٹر بابرشامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے سینیٹ انتخابات میں کامیاب ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق پنجاب سے 8، سندھ سے 12، خیبر پختونخوا سے 11، بلوچستان سے 10، اسلام آباد سے 2 اورفاٹا کے 4 نومنتخب سینیٹرز کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔ تاہم الیکشن کمیشن نے پانچ نومنتخب سینیٹرز کا نوٹی فکیشن دوہری شہریت کے باعث روک دیا جن میں پنجاب سے نزہت صادق، ہارون اختر، چوہدری سرور، سعدیہ عباسی اور بلوچستان سے نومنتخب آزاد سینیٹر بابرشامل ہیں ۔
نوٹیفکیشن