ایم کیو ایم میں دھڑے بندیوں اور لڑائی کا فائدہ پیپلز پارٹی کو ہوا ، شہریار مہر
(اسٹاف رپورٹر)مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما شہر یار مہر نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم میں دھڑے بندیوں اور لڑائی جھگڑوں کا تمام تر فائدہ پیپلز پارٹی کو ہوا ہے، اور اپوزیشن اتحاد کو نقصان پہنچا ہے اس لئے ہم چاہتے ہیں کہ عام انتخابات سے قبل تینوں دھڑے ایم کیو ایم پی آئی بی، بہادرآ باد اور پاک سر زمین پارٹی ایک ہوجائیں ، کیوں کہ ہم پی ایس پی کو بھی ایم کیو ایم کے دھڑوں سے علیحدہ نہیں سمجھتے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے متحدہ قومی موومنٹ پی آئی بی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ان کے ہمرا مسلم لیگ فنکشنل کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نند کمار اور دیگر رہنما بھی تھے۔
شہریار مہر