فاروق ستار کی زیر صدارت اجلا س ، عوامی رابطہ مہم کا فیصلہ
کر اچی (خصوصی رپو رٹر)سربراہ متحدہ قومی مو ومنٹ پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار کی سربراہی میں رابطہ کمیٹی کا اہم اجلا س ہوا جس میں سندھ بھر عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر نے کا فیصلہ کیاگیا ۔ عوامی رابطہ مہم کا آغاز حید رآباد سے کیا جا ئے گا اس سلسلے میں سربراہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار 11 مارچ بر وز اتوار رابطہ کمیٹی کے اراکین کے ہمراہ حید رآباد کے لئے روانہ ہو نگے ۔ حید ر آباد کے دورے کے مو قع پر ڈاکٹر فاروق ستار حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے حق پرست اراکین قومی و صو بائی اسمبلی ، منتخب بلدیاتی نما ئندگان اور تنظیمی ذمہ داران کے اجلاس کی صدارت کر ینگے ، اس کے بعد ڈاکٹر فاروق ستار حید ر آباد ذمہ داران اور کا رکنا ن کے ہمراہ حیدر آباد کا شہر کا دورہ کر یں گے ۔
فاروق ستار اجلا س