ظلم کا نظام 70 سال سے جاری بغاوت کرتا ہوں‘ نوازشریف
بہاولپور (شاہد اختر بلوچ‘ مشتاق بھٹی‘ نوائے وقت رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے بہاولپور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا آج بہاولپور میں کیا دیکھ رہا ہوں یہ تو الیکشن سے پہلے الیکشن ہو گیا۔ بہاولپور نے ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔ پانچ سال پہلے ملک اندھیروں میں ڈوبا ہوا تھا آج ہر گھر اور صنعتوں میں بجلی فراہم کی جا رہی ہے آپ کا جذبہ دیکھ کر مخالفین کے ہوش اڑ گئے چار برسوں میں مخالفین نے ہمیں کچھ نہیں کرنے دیا ہم نے ملک میں سڑکوں کا جال بچھا دیا۔ بہاولپور سے لاہور تک 6 رویہ موٹروے بنائیں گے۔ عوام کی دعا¶ں سے ہم نے پاکستان کو بحرانوں سے نکالا یہ سب لوگ ٹانگیں کھینچنے والے ہیں ان کی ٹانگیں آپ نے کھینچنی ہیں۔ نواز شریف نے ہمیشہ جو وعدہ کیا پورا کیا بہاولپور میرا اپنا شہر ہے میں دل سے بہاولپور سے محبت کرتا ہوں ۔ ہم نے صرف ٹیوب ویل نہیں چلائے ،بجلی بھی سستی ہو گئی آج فیکٹریاں بھی چل رہی ہیں۔ ہم نے دہشتگردی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہم نے کھیتوں سے منڈیوں تک سڑکیں بنائیں۔ شہبازشریف سے کہوں گا کہ الیکشن کے بعد بہاولپور میں بھی میٹروچلنی چاہئے شہباز شریف نے جنوبی پنجاب کیلئے جو خدمات انجام دیںاس کی کوئی مثال نہیں ہم جنوبی پنجاب پر قربان ہیں آپ کو معلوم ہے میرے ساتھ کیا سلوک کیا گیا۔ مجھے اس لئے نکالا گیا کہ میں نے اپنے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی ابھی تنخواہ نہیں لی تو چھٹی کرا دی اگر لے لیتا تو کیا ہوتا کہتے ہیں کہ نااہل ہو وزرات عظمیٰ سے فارغ ہو۔ اس وجہ سے پارٹی صدارت سے بھی فارغ ہو کیا جائز لگتا ہے کہ بیٹے سے تنخواہ نہ لو تو وزیراعظم کی چھٹی کرا دو میں آج کچھ کہنے آیا ہوں اس ملک میں 70 سالوں میں، یہاں کی نسلوں کے ساتھ ظلم ہوئے ہم نے بہت ٹھوکریں کھائیں اور پاکستان کو برباد کر دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی میں اس سارے سسٹم کے خلاف بغاوت کرتا ہوں یہ پاکستان اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک ہم اس 70 سالہ تاریخ کو بدلیں گے نہیں پاکستان میں جو 70 سال سے ہو رہا ہے میں اس سے بغاوت کرتا ہوں ہمارے اگلے 70 سال پچھلے ستر سالوں سے بہتر ہونے چاہئیں یہ اس وقت بہتر ہو سکتے ہیں جب ہم اپنے ووٹ کی عزت کرائیں گے اور کسی کو بھی ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے میں وعدہ کرتا ہوں جن کے پاس گھر نہیں انہیں اپنا گھر دیا جائے مجھے آئندہ موقع دیا تو سب کو گھر ملیں گے انصاف آپ کی دہلیز تک دیا جائے گا۔ ناانصافی ہوتی ہے فیصلہ سالہا سال نہیں ہوتا ہم انشاءاللہ چند ماہ میں فیصلے کروائیں گے میں دن رات محنت کرکے یہ سارے کام انجام دوں گا میں آپ کا ساتھ دوں گا کیا آپ بھی میرا ساتھ دیں گے اگر ساتھ دیں گے تو میرے قدم سے قدم ملا کر چلنا ہوگا وعدہ کریں کہ کسی کو ووٹ روندنے کی اجازت نہیں دیں گے ووٹ کو عزت دو نوجوانوں انشاءاللہ آپ کا حق دلا¶ں گا سابق وزیراعظم نے ووٹ کو عزت دو کے نعرے بھی لگوائے۔ قبل ازیں جلسہ سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ پاکستان میں ووٹوں کی منڈیاں لگی ہوئی ہیں ”ووٹ کو عزت دو“ کے نعرے کی ضرورت آج پہلے سے بھی زیادہ ہے ووٹ کو بیچنے والوں کو رونا پڑے گا ارکان کے بکنے کا سب سے زیادہ شور عمران نے مچایا تھا زرداری نے خواہ مخواہ اربوں روپے خرچ کرکے عمران کے سینٹرز کو خریدا عمران نے تو اپنے تمام سینٹرز کو فری میں زرداری کے حوالے کر دیا۔ ستر لاکھ ووٹ لینے والی پارٹی نے 500 ووٹ لینے والے عبدالقدوس کے ہاتھ میں سب سینٹرز پکڑا دیئے انہوں نے عبدالقدوس کی چادر میں چھپ کر پیپلز پارٹی کو اپنے سینیٹرز دیدیئے کان کو کہیں سے پکڑ لو، بات تو ایک ہی ہے بھائیو کیا آپ کو یہ سب کچھ سمجھ آ رہا ہے چور دروازوں سے آنے والے کیا آپ کے لیڈر کہلانے کے لائق ہیں کبھی انگلی اور کبھی سپریم کورٹ کے پیچھے چھپتے ہو، دشمنی تو نواز شریف سے ہے ہتھیار زرداری کے سامنے ڈال دیئے۔ عمران جو زرداری کو چور، ڈاکو اور سب سے بڑی بیماری کہتے تھے ان کے آگے جھک گئے۔ تم جھکتے نہیں، بکتے نہیں سیدھا لیٹ جاتے ہو۔ اگر یہ 2013ءمیں وزیراعظم بن جاتے تو کیا ہوتا ایٹمی دھماکے کے وقت میرے لیڈر نوازشریف پر بہت پریشر آیا تھا بہت مواقع آتے ہیں جب پاکستان کو پرخلوص اور بہادر لیڈر کی ضرورت پڑتی ہے ۔ کہتے ہیں کوئی مائی کا لعل پیدا نہیں ہوا جو مجھے خرید لے مشرف یاد ہے ناں جو 5، 5 ہزار ڈالر کے عوض پاکستانیوں کو بیچ دیتا تھا۔ بہاولپور کے باسیو، آپ کو فخر ہونا چاہئے آپ کا لیڈر نہ بیچتا ہے، نہ بکتا ہے۔ آپ کا لیڈر ووٹ نہیں بیچتا۔ نواز شریف ووٹ بیچتا نہیں، خرید وفروخت کرنے والوں کے درمیان کھڑا ہو جاتا ہے۔ آج بھی نواز شریف پیشیاں بھگت رہا ہے۔ نواز شریف 5 روپے کا جرم ثابت ہوئے بغیر سزائیں بھگت رہے ہیں نواز شریف کا پانامہ میں نام نہیں تھا بیٹے سے تنخوا نہ لینے پر نااہل کیا گیا۔ ناانصافی نواز شریف اور مریم کے ساتھ نہیں۔ بہاولپور کے عوام سے ہوئی ہے نوازشریف کو تنخواہ نہ لینے پر نکال دیتے ہو۔ لاڈلا کون ہے عمران کو کہا جاتا ہے کہ آپ جرمانہ بھر دیں۔ بنی گالا کی زمین ریگولرائز کر دیں گے یہ صرف زمین ریگولر کرنے کا مسئلہ نہیں ہے یہ صادق اور امین کا مسئلہ ہے۔اب معاملہ دھاندلی کا نہیں۔ یہ معاملہ جھوٹ بولنے کا ہے، مائی لارڈ ہم یہ نہیں کرنے دیں گے۔ یہ معاملہ عدالت میں جعلی دستاویزات پیش کرنے کا ہے۔ بتایا جائے کہ عدالت میں جھوٹ بولنے پر آرٹیکل 62 لگتا ہے یا نہیں؟نواز شریف محسن پاکستان ہیں جس کادامن کرپشن سے پاک ہے ایماندار ہے تمام انسانوں کی بہتری اس کاشیوہ ہے انہوںنے سب سے زیادہ مقدم ملکی مفادکوجانا۔ ان خیالات کااظہار وفاقی وزیر انجینئر بلیغ الرحمن نے بہاولپورمیں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میاں نوازشریف ایسالیڈر ہے جس کو مدینہ اورمکہ سے محبت ہے انہوںنے کہاکہ سیاست میں اچھے اقتدار کومقدم رکھا عوام شانہ بشانہ میاں نوازشریف کیساتھ کھڑے ہیں مسلم لیگ ن کی حکومت نے بہاولپور میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں انہوںنے کہاکہ70 سالہ تاریخ میں8 سالہ دورترقی کادوررہا۔8 سالہ ترقی ایک طرف،8 سال میاں نوازشریف کی ترقی ایک طرف انہوںنے کہاکہ حق اورسچ کاراستہ کٹھن راستہ ہوتاہے لیکن کامیابی اسی میں ہوتی ہے انہوںنے مریم نواز کودخترپاکستان کہااورکہاکہ قوم کی بیٹی نے مشکل وقت میں پارٹی کاساتھ دیا قبل ازیں میئر کارپوریشن عقیل نجم ہاشمی اورسمیع اللہ چوہدری صوبائی سیکرٹری اطلاعات نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کل بھی نوازشریف کےساتھ تھے اورآج بھی نوازشریف کیساتھ ہیں ہم نوازشریف کے سپاہی اورنوازشریف کی قیادت پرعوام کی خدمت کرتے ہیں مقررین نے میاں نوازشریف اور مریم نوازشریف سے نعرے لگوائے۔
نواز شریف