پاک بحریہ کے کموڈو ر اطہر سلیم کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی
اسلام آباد( نوائے وقت رپورٹ) پاک بحریہ کے کموڈور اطہر سلیم کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ ریئر ایڈمرل اطہر سلیم نے 1986 میں پاک بحریہ کی میرین انجینئرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔اپنے امتیازی پیشہ ورانہ کیریئر کے دوران وہ مختلف کمانڈ اینڈ اسٹاف عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں ۔ ان کی اہم کمانڈ تقرریوں میں پی این ایس کارساز کی کمانڈ شامل ہے۔ریئر ایڈمرل اطہر سلیم کی امتیازی اسٹاف تقرریوں میں جنرل منیجر ( شپ ری بلڈ اینڈ کنسٹرکشن)، کمانڈر پاکستان فلیٹ کے فلیٹ میرین انجینئرنگ آفیسر،میری ٹائم ٹیکنالوجی کمپلیکس کے جنرل منیجر (ٹیک) اور ڈپٹی کمانڈنٹ پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج کراچی شامل ہیں۔
عہدے پر ترقی