فاریکس ٹریڈنگ، ایف آئی اے نے ملزم اعجاز رسول کو گرفتار کرلیا
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) ایف آئی اے نے نجی کمپنی ایم ٹی جی کے ڈائریکٹر اعجاز رسول کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر عمران سعید کے مطابق ملزم اعجاز رسول فاریکس ٹریڈنگ کے نام پر لوگوں سے فراڈ کرتا تھا۔ ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر شہریوں کو منافع کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے ہتھیا لیئے۔ ملزم نے پاکستان کے چھ مختلف شہروں میں اپنے دفاتر کھول رکھے تھے۔ ملزم کا تین روز کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کے حکام ملزم سے تفتیش کررہے ہیں۔