علی جہانگیر صدیقی کی تقرری کے اعلان پر اسٹیبلشمنٹ کے تحفظات
اسلام آباد (اسپیشل رپورٹ) قابل اعتماد ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایسٹیبلشمنٹ کے اہم حلقوں نے امریکہ میں پاکستان کے نئے سفیر کی حیثیت سے علی جہانگیر صدیقی کی تقرری کے اعلان پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ان ذرائع کے مطابق ایسٹیبلشمنٹ اور وزارت خارجہ کے بعض سینئر حلقوں کی رائے ہے کہ اس وقت امریکہ میں ایک منجھے ہوئے سفارتکار یا شخصیت کو سفیر بنانے کی ضرورت ہے جبکہ نامزد سفیر کا کوئی سفارتی تجربہ نہیں ہے۔
علی جہانگیر صدیقی