لیسکو ریجن سے بجلی چوری کا مکمل خاتمہ کریں گے اور اس سلسلے میں بجلی چوروں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی چیف ایگزیکٹو
لاہور(نیوزرپورٹر)چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ کا کہنا ہے کہ لیسکو ریجن سے بجلی چوری کا مکمل خاتمہ کریں گے اور اس سلسلے میں بجلی چوروں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔ چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ نے تمام سرکلز کے اےس ایز، ائکسئینز اور اےس ڈی اوز کو ہداےات جاری کےںہےں کہ بجلی چوری کی اےف آئی آر ، ڈےڈ ڈےفالٹرز سے رقوم کی وصولی اور خراب مےٹروں سے ڈےٹا ہر صورت حاصل کےا جائے۔ تمام نادہندگان سے بقاےاجات کی وصولی کوہر صورت ےقےنی بناےا جائے ۔ اس حوالے سے لیسکو کے ساوتھ سرکل کے ایس ای رمضان بٹ کی سربراہی میں بجلی چوری اور ڈیڈ ڈیفالٹرز کے خلاف آپریشن جاری ہے۔گزشتہ ایک ماہ کے دوران ٹوٹل 1177کنکشنز چیک کئے گئے جس میں خلاف ضابطہ کیسزکی مد میں دو کروڑ بیالیس لاکھ پانچ ہزار پانچ سو باون یونٹس چارج کئے جبکہ فروری کے مہینے میں کل 230 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر کے لئے درخواست دی گئی جس میں سے 111کے خلاف ایف آئی آر رجسٹرڈ ہوئیں۔ ایس ای ففتھ سرکل رمضان بٹ اور ان کی ٹیم نے 1634 ڈیڈ ڈیفالٹر ز سے واجبات کی وصولی کی مد میں ایک کروڑ پچاس لاکھ سے زائد رقم ریکور کی۔لیسکو ساوتھ سرکل کی طرح دیگر سرکلز میں بھی ےہ مہم اپنی پوری طاقت سے جاری ہے۔ اس ضمن میں تمام سرکلز کی خصوصی ٹیمیں ہفتہ اور اتوار کی تعطیل کے دوران بھی بجلی چوری کے خلاف اور ڈیڈ ڈیفالٹر سے رقومات کی وصولی کی مہم میں بھرپور طریقے سے مصروف عمل ہیں۔