صوبائی وزیر خوراک کا سہولت بازار چوہنگ کا دورہ ، شہریوں کی شکایات دو ر کرنے کی ہدایت
لاہور(خبر نگار)صوبائی وزیر خوراک بلال یسین، کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل اور ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سیدنے سہولت بازارچوہنگ کا دورہ کیا اور سہولت بازار میں اشیاءکے معیار اور صفائی کا جائزہ لیا- سہولت بازار میں گندے پانی کے ناکافی انعکاس کے سبب شہریوں کو پیش آنے والی مشکلات کو رفع کرنے کے لیے صوبائی وزیر بلال یسین نے موقع پر سہولت بازار سے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ فوری طور پر ان شکایات کا ازالہ کرکے رپورٹ پیش کریں- کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے کہا کہ شہریوں کو بہترین ماحول فراہم کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔