آل پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن کا محنت کش خواتین کی جدوجہد کو سرخ سلام
لاہور (پ ر) آل پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن نے خواتین کے عالمی دن کے سلسلے میں لیبر کالونی نیوڈیفنس رائیونڈ پر مظاہرے کا اہتمام کیا قیادت صدر فیڈریشن محمد انور گجر نے کی جنرل سیکرٹری روبینہ جمیل، خالدہ اشرف ، آمنہ اللہ دتہ ، شازیہ ، عظمی اعجاز، کامران صغیر ، سخی خان اور محنت کش خواتین نے شرکت کی مظاہرہ سے روبینہ جمیل نے کہا کہ ہم آج خواتین کے عالمی دن پر دنیا بھر کی محنت کش خواتین کو سرخ سلام پیش کرنے کے لئے جمع ہوئے ہیں ہمیں فخر ہے کہ پوری دنیا میں کوئی بھی جدوجہد چلی اس کا ہراول دستہ محنت کش خواتین تھیں ۔