علامہ اقبال ائیر پورٹ پر 7 پروازیں منسوخ، 18 تاخیر کا شکار ہوئیں
لاہور (خبر نگار) علامہ اقبال ائیر پورٹ پر گزشتہ روز بھی 7 پروازیں منسوخ اور18 تاخیر کا شکار ہوئیں۔جدہ جانے والی شاہین ائیر لائن کی پرواز 729 ، 730 ائیر بلیو کی 404 ، شاہین ائیر لائن کی 144، پی آئی اے کی پرواز 312، 594، 595 منسوخ ہوئیں۔ شاہین ائیر لائن کی پرواز 441، سعودی ائیر لائن کی پرواز 737 ، 734 شاہین ائیر لائن کی پرواز 892، سری لنکن پرواز 186 ، فلائی ناس ائیر لائن کی پرواز 318، ایمریٹس ائیر لائن کی پرواز 623 ، کویت ائیر لائن کی پرواز 461 ، فلائی ناس ائیر لائن کی پرواز 317 عمان ائیر لائن کی پرواز 341 تاخیر کاشکار ہوئیں ۔