جامعہ کراچی: بی کام پرائیوٹ کے رجسٹریشن اور امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
کراچی (نیوز رپورٹر)جامعہ کراچی نے بی کام پرائیوٹ کے رجسٹریشن اور امپرومنٹ آف ڈویژن کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 22 مارچ 2018 ء تک توسیع کردی ہے۔طلبہ اپنے امتحانی 3700/= روپے فیس کے ساتھ جامعہ کراچی کے سلورجوبلی گیٹ پر واقع بینک کائونٹرز پر جمع کراسکتے ہیں۔علاوہ ازیں بی کام پرائیوٹ سال اول ،دوئم ، سال اول ودوئم باہم اور امپرومنٹ آف ڈویژن کے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں بھی 100/= روپے لیٹ فیس کے ساتھ 16 مارچ2018 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔بی کام سال اول اوردوئم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 4700/= روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی کام سال اول ودوئم باہم کے طلبہ اپنے امتحانی 8000/= روپے فیس کے ساتھ جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ پرواقع بینک کائونٹرز پر جمع کراسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ایسے طلبہ جو2011 ء یا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000/= روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوں گے۔