چیئرمین سینیٹ کے نام پر اتفاق نہ ہونا افسوسناک ہے ‘ ڈاکٹر یوسف سلیم
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پنجابی قومی تحریک کے قائد ڈاکٹر یوسف سلیم نے کہا کہ سینیٹ چیئرمین کامقابلہ زرداری اور میاں کے درمیان ہے چیئر مین سینٹ کے چنائومیں صرف 3 دن باقی رہ گئے ہیں لیکن ابھی تک دونوں جماعتوں نے اپنے امیدواروں کے ناموں کااعلان نہیںکیا کیونکہ سیاسی جوڑ توڑ آخر ی مراحل میں ہے اس وقت گیند آز د سینیٹر اور حلیف جماعتوں کی کورٹ میں ہیں ان کی باگ دوڑ کس کے ہاتھ میں ہے یہ وقت بتائے گا تاہم چیئرمین سینٹ کیلئے تاحال کسی کا نام سامنے نہ آنا لمحہ فکریہ ہے ۔