مختلف حادثات میں2افراد ہلاک
کراچی( کرائم رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوں میں حادثات کے نتیجے میں نوجوان لڑکی سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق قائد آباد کے علاقے گلشن بونیر میں مکان کی دیوار گرنے سے نوجوان لڑکی 26 سالہ صائمہ ملبے تلے دب کر ہلاک ہوگئی جبکہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں گودام چورنگی کے نزدیک تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار50سالہ عزیز الدین ولد نظام الدین کو کچل کر ہلاک کردیا۔