گرومندر پرہوٹل کے مالک اور گاہکوں سے لوٹ مار
کراچی( کرائم رپورٹر) گرومندر پرمسلح ملزمان نے ہوٹل کے مالک اور گاہکوں کولوٹ لیا، ملزمان اسلحہ کے زو ر پر ہوٹل کے مالک جیلانی خان کاکڑ سے27 ہزار روپے اور موبائل فون چھیننے کے علاوہ ہوٹل میں موجود گاہکوں سے بھی ہزاروں روپے نقد اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔