میں موت کی طرف بڑھ رہا ہوں؟
مکرمی!میں موت کی طرف کیوں بڑھ رہا ہوں؟ یہ وہ سوال ہے جو بوڑھے کو سکون سے جینے نہیں دے رہا۔ ضلع چنیوٹ کے رہائشی کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں اور بچوں کا واحد کفیل دل کے مہلک مرض کا شکار ہو گیا مگر پاس کھانے کے پیسے نہیں ہیں دوا کا خرچ کیسے اٹھائیں۔بیٹی کی شادی کی عمر ہو گئی ہے مگر جہیز کے پیسے نہ ہونے کی وجہ سے اس کی شادی نہیں ہو رہی۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے جب تک آپریشن نہیں ہو گا مرض ٹھیک نہیں ہو سکتا، بیماری کی وجہ سے مشقت طلب کام کرنا بھی ممکن نہیں رہا۔گھر میں فاقے روز کا معمول ہیں۔ اس کے علاوہ آنکھوں کی بیماری نے بھی زندگی کو بدتر بنا دیا ہے۔ پورے ملک میں کوئی تو ہو گا جو مدد کرے تا کہ بیٹی اپنے گھر کی ہو سکے۔ صدر وزیر اعظم ، ملک ریاض اور عقیل ٹیڈی سمیت سب سے درخواست ہے کہ ہوئے دردمند دل رکھنے والے آگے بڑھ کر ایک بیٹی کا گھر بسانے اور فاقوں میں بہتری کے لئے کوئی اقدامات کرے۔
( متاثرہ محمد نواز، ضلع چنیوٹ 0302-5475126 )