چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی ملاقات، پنجاب میں نظام عدل میں اصلاحات پر بریفنگ دی
لاہور(وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے ملاقات کی۔ سپریم کورٹ رجسٹری میں ہونیوالی ملاقات میںدونوں چیف جسٹس صاحبان کے درمیان باہمی امور کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے چیف جسٹس پاکستان کو لاہور ہائیکورٹ اور پنجاب میں نظام عدل میں اصلاحات پر بریفنگ دی جس پر چیف جسٹس پاکستان نے اطمینان کا اظہار کیا۔ؒ