پیپکو میں گریڈ 21 کے 3 افسروں کے تبادلے 10 افسروں کی گریڈ 21 میں ترقی و تعیناتی
لاہور (نیوز رپورٹر) پیپکو Pepco نے گریڈ 21 کے 3 افسران کے تبادلے جبکہ گریڈ 20 سے گریڈ 21 میں 10 افسران کو ترقی دیکر مختلف تقسیم کار کمپنیوں میں تعینات کر دیا ہے چیف انجینئر محسن رضا کو پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی سے تبدیل کرکے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی چیف انجینئر میاں محمد علی کوملتان الیکٹرک پاور کمپنی اور ملک ذوالفقار کو تبدیل کرکے گوجرانوالہ الیکٹرک سپلائی کمپنی تعینات کر دیا ہے ترقی پانے والے حید رآباد کمپنی کے پرویز افضل کو سکھر، محمد علی ڈوگر کو لاہور میں بھی تعینات کیا عدنان ریاض میر کو کوئٹہ ، ناصر رشید کو ملتان سے اسلام آباد، محمد ریاض کو گوجرانوالہ میں تعینات کیا۔ مجاہد پرویز چٹھہ کو فیصل آباد میں ہی رہنے دیا گیا۔ اظہار الطاف کو پیپکو میں ہی تعینات کیا گیا اور محمد ناصر پراجیکٹ ڈائریکٹر کنسٹرکشن لیسکو کو چیف انجینئر لاہور کمپنی میں خالی آسامی پر تعینات کیا ہے۔