سوئس بنکوں میں پڑی لوٹی دولت واپس آ جائے توکو قرضوں کی لعنت سے چھٹکارا مل جائے، لیاقت بلوچ
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ جماعت اسلامی کرپشن فری سیاسی دینی جماعت ہے۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کرپشن کے خلاف تحریک برپا کر کے قوم کے جذبات کی ترجمانی کی ہے، جن پر وزرا سراج الحق کے بارے بدزبانی اور غیر شائستگی پر اتر آئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے وسائل اور قومی دولت کو بے دردی سے لوٹا گیاہے ۔ سوئس بنکوں اور دیگر ممالک میں پڑی قومی دولت واپس آ جائے تو پاکستان قرضوں کی لعنت سے نجات اور قوم خوشحال ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پانامہ لیکس میں کرپٹ اشرافیہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکی ہے۔ قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہوئی ہیں۔