ناموس رسالت کی حفاظت کیلئے جان قربان کرنا اعزاز ہے:رائے عقیل عباس بھٹی
لاہور (پ ر) چیئرمین راجپوت سنگت پاکستان رائے عقیل عباس بھٹی نے کہا ہے کہ ناموس رسالت کی حفاظت کے لئے جان قربان کرنا اعزاز ہے۔ ہر مسلمان اسے سعادت سمجھتا ہے۔ قانون تحفظ رسالت میں تبدیلی کسی صورت ممکن نہیں ہے۔ نبی کریمؐ سے محبت اصل ایمان ہے۔ شمع رسالت کے پروانے کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ممتاز قادری نے حق کی خاطر جان قربان کر دی۔