ریاست کی صورتحال سنگین ،ذمہ دار بھارتی حکومت ہے:مفتی اعظم مقبوضہ کشمیر
سرینگر(آن لائن)مفتی اعظم مقبوضہ کشمیر بشیر الدین احمد نے ریاست کی موجودہ صورت حال کو انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی ذمہ دار بھارتی حکومت ہے اور وہ مسلسل ماضی کی پالیسیوں پر گامزن ہے۔ایک بیان میں مفتی اعظم نے کہا کہ بھارتی فورسز نے کشمیریوں کا جینا حرام کررکھا ہے۔بلااجازت گھروں میں داخل ہو کر چادر و چار دیوار کا تقدس پامال کرنا فورسز کا معمول بن چکا ہے ۔احتجاجی مظاہروں کے دوران دو طلب علموں کی شہادت اور طاقت کے ذریعے خوف وہراس پیدا کرنے کے حالیہ اقدامات سے ثابت ہوگیا ہے کہ بھارتی حکومت نے کشمیر کے حوالے سے اپنی ماضی کی جابرانہ پالیسیوں کو جاری رکھا ہوا ہے۔