محکمہ نادرا کا پاکستانی عوام کےلئے سمارٹ کارڈ کا اجرا انمول تحفہ
مکرمی! محکمہ نادرا نے گزشتہ تین ماہ قبل قومی شناختی کارڈ (سمارٹ کارڈ) متعارف کرایا ہے جس کی فیس خصوصی طور پر مبلغ1500/- روپے مقرر کی گئی ہے اور بتایا جا رہا ہے کہ اس سمارٹ کارڈ میں سکیورٹی کی نسبت سے چھتیں خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ چیئرمین صاحب نادرا کی خدمت میں استدعا ہے کہ پہلے ہی پاکستانی عوام مہنگائی کے متعدد بموں مثلاً بے تحاشا، مہنگائی، بجلی، گیس، پٹرول و دیگر متعدد مسائل کا شکار ہے۔ اس لئے آپ نے اگر پاکستانی قوم کو سمارٹ بنانا ہے اور انہیں جدید سہولتوں سے مزین قومی شناختی کارڈ میسر کرنا ہے تو اس کی فیس1500/- روپے کی بجائے صرف 500 روپے مقرر کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ پاکستانی اس انٹرنیشنل قومی شناختی کارڈ سے مستفید ہو سکیں علاوہ ازیں ان 36 خصوصیات کی تفصیل بھی فراہم کریں تاکہ عوام زیادہ سے زیادہ کارڈ بنوائے اور انہیں آگاہی ہو۔ (سید لطف علی بخاری موچھ (میانوالی) 0333-6830814)