مشرق وسطٰی میں اٹھنے والی عوامی احتجاج کی لہرکو دیکھتے ہوئے مراکش میں حکومت نے آئینی اصلاحات کا اعلان کردیا
مراکش کے حکمران شاہ محمد نے سرکاری ٹی وی پراپنے خطاب میں اعلان کیا ہے کہ ملک میں آئینی اصلاحات کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آئین میں ممکنہ تبدیلوں کیلئے ایک کمیٹی قائم کی جائے گی جو آئین کا مکمل جائزہ لینے کے بعد سفارشات مرتب کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ملکی ترقی اورجمہوریت کا نفاذ ہے، عرب دنیا میں آنے والے انقلاب کے بعد مراکش میں بھی ان اثرات کومحسوس کیا جارہا ہے، تاہم سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق مراکش کے شاہ محمد کو ممکہ آئینی ترامیم کی بجائے ملک کے سیاسی اور معاشی مسائل پرعوامی احتجاج کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔