لیبیا میں حالات بدستور کشیدہ ہیں،فضائیہ نے راس النوف پر بمباری کی ہے جس کےنتیجے میں تیل کی تنصیبات میں آگ بھڑک اٹھی
لیبیا کےمشرقی علاقوں میں باغیوں کے ٹھکانوں پر فوج کے زمینی و فضائی حملے جاری ہیں جبکہ باغیوں نے سرکاری فوج کے کئی حملے پسپا کردیئے ہیں۔باغیوں نے کرنل قذافی کو مستعفی ہونے کے لیے بہتر گھنٹے کا الٹی میٹم دیا ہے جبکہ راس النوف میںفضائیہ نے حکومت مخالفین کےساتھ ساتھ آئل ٹرمینل کوبھی نشانہ بنایا،جس سے ٹرمینل میں آگ بھڑک اٹھی۔دوسری جانب عرب ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق مصرمیں لینڈ کرنے والے طیارے میں لیبیاکی فوج کاایک اعلیٰ افسرموجود تھا۔ادھرامریکی صدر باراک اوباما نے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے لیبیا میں نو فلائی زون بنانے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ باراک اوباماکا کہناتھاکہ لیبیا کی صورتحال پر کوئی بھی قدم عالمی برادری کی حمایت کے بغیر نہیں اٹھایا جائے گا۔