آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اکثر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے وقت درجہ حرارت میں دو سے چار ڈگری سینٹی گریڈ اضافے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم لاہور ، ہزارہ ڈویژن اور مری میں چند ایک مقامات پر بارش ہوئی سب سے زیادہ بارش کاکول میں دو ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ مری میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ آج کے روز ملک میں سب سے کم دوجہ حرارت کالام میں منفی دس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد میں آٹھ، لاہور میں بارہ، کوئتہ میں منفی ایک ،مظفرآباد میں آٹھ، ملتان میں کیارہ ، کراچی میں سولہ، پشاور میں نو، گلگت میں پانچ ، مری میں چھ اور فیصل آباد میں دس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابقکاشت کے اکثر علاقوں میں رواں ہفتے کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ۔