سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 6 فیصد اضافے کی تجویز منظور

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں چھ فیصد اضافے کی تجویز منظور کر لی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ تجاویز کی حتمی منظوری کابینہ اجلاس میں دی جائے گی۔واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کا اجلاس دوپہر 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔سالانہ ٹیکس فری آمدن کی حد 6 لاکھ سے بڑھائی جا سکتی ہےوزیر اعظم شہباز شریف وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے اور اجلاس میں بجٹ دستاویزات اور مالیاتی بل کی منظوری دی جائے گی، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں و پنشن کے اضافے کی حتمی منظوری کابینہ دے گی۔وزیر خزانہ اورنگزیب بجٹ کے اہم خدوخال سے کابینہ کو آگاہ کریں گے، کابینہ اجلاس کے فوری بعد وزیر اعظم قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن