اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی سے متعلق درخواستوں پر سماعت کل ہو گی ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے بدھ کی کاز لسٹ جاری کر دی ہے یہ کیس قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل دو رکنی بنچ کے روبرو سنا جائے گا اس سے قبل 5 جون کو نیب کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی تھی عدالت نے نیب کو کل تک سپیشل پبلک پراسیکیوٹر تعینات کرنے کی ہدایت دی تھی جبکہ 15 مئی کو نیب کو جواب جمع کرانے کے لیے نوٹس جاری کیا گیا تھا عمران خان اور بشریٰ بی بی نے سزا معطل کرتے ہوئے ضمانت پر رہائی کی استدعا کر رکھی ہے یاد رہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں احتساب عدالت نے 17 جنوری 2024 کو فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کو 14 سال اور بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی